منگل, نومبر ۱۸, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

نوگام حادثاتی دھماکہ: پورا ملک غمزدہ ہے:رویندر رینا

سری نگر: بی جے پی کے سینئر لیڈر رویندر رینا نے نوگام پولیس اسٹیشن میں پیش آئے حادثاتی دھماکے کو دلدوز سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے پر پورا ملک غمزدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جس جس نے بھی اس دھماکے کے مناظر دیکھے اس کی روح کانپ رہی ہے۔موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو نامہ نگاروں کے ساتھ بات کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا ’نوگام پولیس اسٹیشن میں ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جس میں ہمارے جوان وطن کے لئے شہید ہوئے۔‘
ان کا کہنا تھا ’پورا ملک ان بہادر شہیدوں کو سلام پیش کرتا ہے۔‘مسٹر رینا نے کہا کہ ’جس جس نے اس دھماکے کی تباہی کے مناظر دیکھے اس کی روح کانپ گئی اور آنکھوں سے آنسو جاری ہوئے‘۔

انہوں نے کہا ’پورا ملک اور جموں و کشمیر غمزدہ ہے اور ہم بھی یہاں اس دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کرنے کے لئے یہاں آئے ہیں‘۔

Popular Categories

spot_imgspot_img