جموں: منشیات کے خلاف کریک ڈائون کو جاری رکھتے ہوئے پونچھ پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن سرنکوٹ کی ایک ٹیم نے ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فضل آباد پل پر ناکہ لگا دیا اور اس دوران راہگیروں اور مسافروں کی چیکنگ شروع کی۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ایک شخص کے جیب سے ایک کالے رنگ کا پالیتھین بیگ بر آمد کیا گیا جس میں 11.20 گرام ہیروئن جیسا مواد رکھا گیا تھا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم کی شناخت انعام الحق ولد خادم حسین ساکن دھندک سرنکوٹ کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن سرنکوٹ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک ایف آئی آر زیر نمبر 260/2025 درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پولیس ضلع سے منشیات کے ناسور کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔





