بدھ, فروری ۱۱, ۲۰۲۶
9.5 C
Srinagar

سرحدی رہائشیوں کے لیے 5 مرلہ اراضی فراہم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

جموں: جموں و کشمیر حکومت نے بدھ کو کہا کہ اس کے پاس سرحدی علاقوں کے رہائشیوں کو پانچ مرلہ زمین الاٹ کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

یہ وضاحت قانون ساز اسمبلی میں رکن اسمبلی راجیو کمار بھگت کے ایک سوال کے جواب میں جاری کی گئی جنہوں نے حکومت سے پوچھا تھا کہ کیا حکومت کے پاس سرحدی علاقوں کے لوگوں کے لیے محفوظ مقامات پر زمین فراہم کرنے کا کوئی منصوبہ ہے۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر انچارج ریونیو نے کہا کہ سرکار کے پاس فی الحال ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img