یہ معلومات محکمہ بجلی ڈیولوپمنٹ (پی ڈی ڈی) نے رکن اسمبلی وحید پرہ کے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔۔
محکمے نے کہا کہ یہ تنصیبات پرائم منسٹر ڈویلپمنٹ پیکج (پی ایم ڈی پی) اور ری ویمپڈ ڈسٹری بیوشن سیکٹر سکیم (آر ڈی ایس ایس) کے تحت کی جا رہی ہیں، جس میں پاور ڈویلپمنٹ اینڈ کنسلٹنسی لمیٹڈ (پی ڈی سی ایل) اہم عمل درآمد کرنے والی ایجنسی کے طور پر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہ ان سمارٹ بجلی میٹروں میں سے کشمیر میں 6 لاکھ 9 ہزار 15 سمارٹ بجلی میٹر جبکہ صوبہ جموں میں 6 لاکھ 27 ہزار 4 سو 92 سمارت بجلی میٹر نصب کئے گئے ہیں۔
محکمے کے مطابق کشمیر میں سب سے زیادہ ضلع سری نگر میں 2 لاکھ 39 ہزار 1 سو 47 جس کے بعد ضلع بارہمولہ میں 87 لاکھ 7 سو 32 اور ضلع اننت ناگ میں 77 ہزار 9 سو 43 سمارٹ میٹر نصب کئے گئے ہیں۔
صوبہ جموں میں سب سے زیادہ ضلع جموں میں 3 لاکھ 4 ہزار 4 سو 68 سمارٹ بجلی میٹر نصب کئے گئے ہیں جبکہ اس کے بعد ضلع سانبہ میں 58 ہزار 7 سو 7 اور ضلع کٹھوعہ میں 57 ہزار 3 سو 20 سمارٹ بجلی میٹر نصب کئے گئے ہیں۔
محکمہ نے مزید بتایا کہ جموں ڈویژن کے دس اضلاع میں 11کے وی فیڈرز پر 1600 اسمارٹ فیڈر میٹر لگائے گئے ہیں۔
ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے، محکمے نے واضح کیا کہ سمارٹ میٹر بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) اور سنٹرل الیکٹرسٹی اتھاریٹی (سی ای اے) کے ذریعہ مقرر کردہ قومی معیارات اور تصریحات کی تعمیل کرتے ہیں۔





