پیر, اکتوبر ۲۰, ۲۰۲۵
22.7 C
Srinagar

نیشنل کانفرنس آغا محمود کو حمایت کرنے کے لئے متحد ہے: عمر عبداللہ

بڈگام: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی کے امیدوار آغا سید محمود بڈگام نشست پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے اسمبلی میں لوگوں کی نمائندگی کریں گے۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ نیشنل کانفرنس آغا محمود کی بھر پور حمایت کرے گی۔وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ‘پوری تنظیم آغا سید محمود کے ساتھ ہے امید ہے کہ وہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے اسمبلی میں بڈگام کے لوگوں کی نمائندگی کریں گے’۔ان کا کہنا تھا: ‘ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آغا صاحب کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کئے تاہم یہ فیصلہ ان کا اکیلے کا نہیں تھا بلکہ اس کے لئے تنظیم کے تمام ساتھیوں کے ساتھ مشورہ کیا گیا’۔

اس نشست کے لئے امیدوار کا اعلان کرنے میں تاخیر ہونے پر عمر عبداللہ نے کہا: ‘ہمیں کوئی جلد بازی نہیں تھی، نہ کوئی کنفیوژن تھا، باقی پارٹی کے امیدواروں نے آج ہی کاغذات نامزدگی داخل کئے، ہم نے بھی آج ہی کاغذات داخل کئے’۔
بڈگام سیٹ سے مستعفی ہونے پر انہوں نے کہا: ‘میں نے بڈگام کے لوگوں کو کبھی دھوکہ نہیں دیا بلکہ مجھے اس وقت دو سیٹوں سے لڑنے کے لئے مجبور کیا گیا تھا پھر ایک نہ ایک سیٹ کو چھوڑنا تھا لیکن ہم نے بڈگام کی تعمیر و ترقی کے لئے کوئی کوتاہی نہیں کی’۔

رکن پارلیمان آغا روح اللہ کو منوانے کے بارے میں ان کا کہنا تھا: ‘آغا روح اللہ کے بارے میں جو بات آغا محمود صاحب نے کی کہ وہ ان کے بیٹے جیسے ہیں، اس کے بعد مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے’۔
نگروٹہ سیٹ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جہاں تک کانگریس کا تعلق ہے تو ہم نے نگروٹہ سیٹ کو ان کو پیش کیا تھا لیکن کانگریس نے اپنا امید وار کھڑا کرنے سے انکار کیا جس کے بعد ہم نے وہاں اپنا امیدوار کھڑا کیا۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img