بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
18.4 C
Srinagar

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایس کے آئی سی سی سے کے ٹو کے اِی وِی ڈرائیو کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

سری نگر/ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج شیرِ کشمیر اِنٹرنیشنل کنونشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) کے لان سے تیز ترین الیکٹرک وہیکل (اِی وِی) ڈرائیو دوسرے سیزن کشمیر سے کنیاکماری (کے ٹو کے) کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔وزیر اعلیٰ نے منتظمین سے بات چیت کرتے ہوئے تمام شرکأکو مُبارک باد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔اُنہوں نے اِس موقعہ کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا، ’’یہ ڈرائیو گاڑیوں کی ٹیکنالوجی میں نمایاں ترقی، چارجنگ اِنفراسٹرکچر کی بہتری اور بھارت کے اِی وِی ایکو سسٹم کی تیز رفتار ترقی کی علامت ہے۔‘‘وزیرا علیٰ نے ٹیم کی کوششوں پر اعتماد کا اِظہار کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ شرکأ اَپنے پچھلے ریکارڈ کو توڑنے کے اَپنے عزائم اور بہتر کارنامہ انجام دینے کے خواہاں ہیں اور اس بار وہ ٹاٹا کروو اِی وِی میں صرف 80 گھنٹوں میں کشمیر سے کنیاکماری تک کا سفر مکمل کرنے کا ہدف رکھتے ہیں۔اُنہوں نے اِس ریلی کے بارے میں کہا کہ اِس گاڑی کی جنریشن 2 موٹر ٹیکنالوجی ،55 کلوواٹ کی مضبوط بیٹری اورہندوستان کے بڑھتے ہوئے ای وی انفراسٹرکچر کی مدد سے چلنے والی اِس مہم سے طویل فاصلے کے برقی سفر کے نئے معیارات قائم ہونے کی توقع ہے۔وزیر اعلیٰ نے شرکأ کو محفوظ اور کامیاب سفر کی خواہش کا اِظہار کرتے ہوئے اِس بات پر زور دیا کہ ان کی کامیابی سے ملک بھر میں دیرپا ٹرانسپورٹیشن کو اَپنانے کی مزید تحریک ملے گی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img