سری نگر: وادی کشمیر میں بادل چھائے رہنے سے رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر ریکارڈ ہوا ہے جس سے لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے کسی حد تک راحت نصیب ہوئی ہے۔
کشمیر ویدر کے مطابق گرمائی دار الحکومت سری نگر میں کم از کم درجہ حرارت 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں 28 نومبر کو رواں سیزن کی سرد ترین رات درج کی گئی تھی جب کم از کم درجہ حرارت منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم از کم درجہ حرارت بالترتیب 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم از کم درجہ حرارت 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم از کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم از کم درجہ حرارت بالترتیب 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ، شوپیاں اور کولگام میں کم ازکم درجہ حرارت بالترتیب 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی0.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم از کم درجہ حرارت بالترتیب 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ اور2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے ایک اور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم از کم درجہ حرارت 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سری نگر ہوائی اڈے پر شبانہ درجہ حرارت 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
لداخ یونین ٹریٹری کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں کم از کم درجہ حرارت بالترتیب منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔





