پیر, دسمبر ۱۵, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

عمر عبداللہ نے مختلف فلیگ شپ اسکیمیوں کے تحت مستفیدین کو نوازا

سری نگر: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کو یہاں شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں مختلف فلیگ شپ اسکیمیوں کے تحت مستفیدین کو نوازا۔ان اسکیموں میں مشن یووا، ایچ اے ڈی پی اور جے کے سی آئی پی شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے، روز گار اور ذریعہ معاش کو مستحکم کرنے اور جموں و کشمیر میں جامع و ہمہ گیر ترقی کو فروغ دینے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔یہ اطلاع وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی گئی۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ’’وزیر اعلیٰ نے آج ایس کے آئی سی سی میں مختلف فلیگ شپ اسکیموں کے تحت مستفیدین کو نوازا جن میں مشن یووا، ایچ اے ڈی پی اور جے کے سی آئی پی شامل ہیں۔‘‘پوسٹ میں مزید کہا کہ ’’انہوں نے حکومت کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے، روز گار مستحکم کرنے اور جموں و کشمیر بھر میں جامع ترقی کو فروغ دینے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔‘‘

Popular Categories

spot_imgspot_img