پیر, دسمبر ۱۵, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

عمر عبداللہ نے 37 کروڑ روپیوں سے زیادہ لاگت کے کئی اہم ترقیاتی منصوبوں کا ای – سنگ بنیاد رکھا

سری نگر: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کو یہاں 37 کروڑ روپیوں سے زیادہ لاگت کے کئی اہم ترقیاتی منصوبوں کا ای – سنگ بنیاد رکھا اور بعض منصوبوں کا ای –افتتاح کیا۔ان منصوبوں کا مقصد سماجی بہبود، صحت عامہ، رابطہ نظام اور روز گار کے مواقع کو مضبوط بنانا ہے۔یہ جانکاری وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی گئی۔


پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ ان اہم منصوبوں میں خصوصی ضروریات کے حامل بچوں کے لئے ابھے دانند ہوم کی اپ گریڈیشن، مالوری نالہ پر اہم پلوں کی تعمیر،گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) سری نگر میں تعلیمی و طبی انفراسٹرکچر کی توسیع اور زکورہ میں فلیس ٹیسٹنگ لیبارٹری کا قیام شامل ہے۔


انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے خطے میں سماجی خدمات میں بہتری، طبی سہولیات کے فروغ، آمد ورفت میں آسانی اور مقامی لوگوں کے لئے بہتر معاشی مواقع فراہم ہونے کی توقع ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img