بچوں میں محض کتابی علم کی بجائے اخلاقی اقدار کو فروغ دینے پر زور دیا
اودھمپور/دہلی پبلک سکول اودھمپور نے اپنا سالانہ دن بڑے جوش و خروش اور ثقافتی شان و شوکت کے ساتھ منفرد تھیم ”Manvantar Manthan The Churning of Yugas “ پر منایا ۔ اس تقریب میں طلباءکی طرف سے ایک دلفریب ڈانس ڈرامہ پرفارمنس کے ذریعے چاروں یُگوں ستیہ یُگ ، تریتا یُگ ، دواپر یُگ اور کل یُگ کی ایک مسحور کن تصویر کشی کی گئی ۔ اس موقع پر خوراک ، شہری سپلائی اور امور صارفین ، ٹرانسپورٹ ، سائنس و ٹیکنالوجی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس اور ایری اینڈ ٹریننگ کے وزیر ستیش شرما مہمان خصوصی تھے ۔ پروگرام میں ممبر قانون ساز اسمبلی اودھمپور ویسٹ پون کمار گپتا ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، ڈی ڈی سی ممبر پورن چند ، ڈی ایس ڈبلیو او کنیکا گپتا ، اشوک شرما ، ڈاکٹر کے سی شرما ، شیام کلسوترا چئیر مین چیمبر آف کامرس اودھمپور کے علاوہ اسکول کے پرو وائس چئیر مین ، اسکول کے ایم ڈی ، اسکول کے ڈائریکٹر اکیڈمکس اور سکول کی پرنسپل نے شرکت کی ۔ سکول کے احاطے میں پہنچنے پر وزیر اور دیگر معززین کا سکول انتظامیہ کمیٹی نے استقبال کیا ۔ پروگرام کا آغاز رسمی طور پر چراغ روشن کے ساتھ ہوا ۔ اس کے بعد طالب علموں کی طرف سے ایک استقبالیہ گیت اور عقیدت بھری سرسوتی وندنا پیش کی گئی ۔اس سے قبل ڈی پی ایس اودھمپور کے پرنسپل ڈاکٹر کنال آنند نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جس میں تعلیمی ، کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں میں یو ٹی اور قومی سطح پر اسکول کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے متاثر کُن کارکردگی پیش کرنے کیلئے ثقافت ، تاریخ اور تخلیقی صلاحیتوں کے امتزاج میں اسکول کی کوششوں کی تعریف کی ۔
اس تقریب کے انعقاد پر اسکول کی انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر نے طلباءمیں فنکارانہ صلاحیتوں اور ثقافتی بیداری کو فروغ دینے کیلئے اسکول کی لگن کی تعریف کی ۔
انہوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ زندگی کے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کیلئے کوشش کرتے ہوئے اپنی جڑوں سے جُڑے رہےں ۔
انہوں نے مزید چاروں ویدوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور یہ ہماری زندگیوں میں مطابقت رکھتا ہے ۔ انہوں نے طالب علموں کی کارکردگی کی تعریف کی ، ثقافتی ورثے کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ستیش شرما نے مجموعی ترقی کیلئے کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی ۔
اس موقع پر تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباءمیں تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کئے گئے ۔
بعد ازاں وزیر نے پلاش اور پرشا میں لڑکوں اور لڑکیوں کے چائلڈ کئیر ہومز کا بھی دورہ کیا اور وہاں دستیاب سہولیات کا معائینہ کیا ۔