منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
1.4 C
Srinagar

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی جموں کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بجٹ سے قبل مشاورتی اجلاس کی صدارت

جموں: جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کو صوبہ جموں سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمائندہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بجٹ سے قبل مشاورتی اجلاس کی صدارت کی۔اس مشاورت کا محور عوامی امنگوں پر مبنی بجٹ کی تشکیل تھا۔یہ جانکاری وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی گئی۔

پوسٹ میں کہا گیا: ‘وزیر اعلیٰ نے آج جموں صوبے سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمائندہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بجٹ سے قبل مشاورتی اجلاس منعقد کیا’۔

انہوں نے کہا: ‘ اس مشاورت کا محور عوامی امنگوں پر مبنی بجٹ کی تشکیل تھا جس کے ذریعے علاقائی خواہشات کی عکاسی، بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، روز گار و معاشی ذرائع کی حمایت اور پورے جموں وکشمیر میں متوازن اور ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنایا جاسکے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img