اتوار, جنوری ۲۶, ۲۰۲۵
-3 C
Srinagar

’جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ‘کے تحت 1,454 درخواستیں منظور

ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے ڈی ایل سی میٹنگ کی صدارت کی


بارہمولہ/ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ منگا شیرپا نے ’جامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈی پی) ‘ کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے آج میٹنگ ہال ڈی سی آفس میں ڈِسٹرکٹ لیول کمیٹی (ڈی ایل سی) میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ’جامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈی پی) ‘ سکیم کے تحت 1,454 درخواستوں کی منظوری دی گئی جس کا مقصد ضلع میںدیرپا زرعی طریقوں کو فروغ دینا اور کاشت کارکمیونی کو بااِختیار بنانا ہے۔دورانِ میٹنگ ایچ اے ڈی پی کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوں، یووا وانی اعداد و شمار اور دکش پورٹل پر رجسٹریشن کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اَفسروںنے پروگرام کی مو¿ثر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے گزشتہ میٹنگوں میں کئے گئے فیصلوں پر بھی نظر ثانی کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے بروقت عمل آوری کی اہمیت پر زور دیا اور مطلوبہ نتائج کے حصول کے لئے محکموں کے مابین بہتر تال میل پر زور دیا۔میٹنگ میں 1,454 درخواستوں کی منظوری بارہمولہ میں زرعی شعبے کو مضبوط بنانے ، وسائل تک رسائی کو بہتر بنانے اور مقامی کسانوں کی مدد کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے کسانوں کے ذریعہ معاش کو بڑھانے اور ایچ اے ڈی پی کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔میٹنگ میں چیف پلاننگ آفیسر، ڈین فیکلٹی آف ایگری کلچر سکاسٹ وڈورا، چیف اینمل ہسبنڈری آفیسر، ڈِسٹرکٹ شیپ ہسبنڈری آفیسر، ائیریا مارکیٹنگ آفیسر ایچ ایم اینڈ ایم بارہمولہ اور سوپور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز بارہمولہ اورسوپور، ڈِسٹرکٹ لیڈ بینک منیجر بارہمولہ اور محکمہ زراعت، باغبانی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img