منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
1.8 C
Srinagar

کشمیر میں تازہ برفباری سے سفری نظام درہم برہم، شاہراہ بند، پروازیں منسوخ

سرینگر:کشمیر وادی میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ہونے والی تازہ برفباری کے باعث سڑک، ریل اور فضائی آمد و رفت شدید متاثر ہوئی، جس کے نتیجے میں سری نگر–جموں قومی شاہراہ بند کر دی گئی جبکہ سری نگر ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

برف باری کے باعث سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل ایک بار پھر بند

 وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر برف باری کے باعث ٹریفک کی نقل و حمل ایک بار پھر بند کر دی گئی۔
حکام نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر بحال ہونے اور ٹریفک کے لئے محفوظ قرار دیے جانے تک اس پر سفر کرنے سے گریز کریں۔


ٹریفک حکام نے منگل کی صبح بتایا کہ قاضی گنڈ اور بانہال کے درمیان تازہ برف جمع ہونے کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی ہے اور شاہراہ پر کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
انہوں نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر بحال ہونے اور ٹریفک کے لئے محفوظ قرار دیے جانے تک اس پر سفر کرنے سے گریز کریں۔
حکام نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں بلکہ شاہراہوں کی تازہ صورتحال معلوم کرنے کے لئے ٹریفک پولیس کے ٹویٹر ہینڈل، فیس بک پیج اور متعلقہ ٹریفک کنٹرول یونٹوں کی طرف رجوع کریں۔
ادھر مغل روڈ اور سری نگر – لیہہ شاہراہ گذشتہ 5 دنوں سے لگاتار بند ہے۔
واضح رہے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں گذشتہ شب سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

 

سری نگر ہوائی اڈے پر برف باری کے باعث 25 پروازیں منسوخ

 نا ساز گار موسمی صورتحال کے باعث سری نگر ہوائی اڈے پر منگل کی صبح 25 پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تازہ ترین اپ ڈیٹس اور متبادل انتظامات کے لیے اپنی متعلقہ ایئر لائنز سے رابطے میں رہیں۔
یہ جانکاری سری نگر ائیر پورٹ حکام نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔


پوسٹ میں کہا گیا: ‘سری نگر ہوائی اڈے پر موسم کی خراب صورتحال اور موجودہ آپریشنل رکاوٹوں کے پیش نظر ایئر لائنز نے آج کے لیے کچھ پروازیں منسوخ کر دی ہیں’۔
انہوں نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تازہ ترین اپ ڈیٹس اور متبادل انتظامات کے لیے اپنی متعلقہ ایئر لائنز سے رابطے میں رہیں۔
ائیر پورٹ حکام نے ایک اور پوسٹ میں کہا کہ سری نگر ہوائی اڈے پر خراب موسم اور موجودہ حالات کی وجہ سے، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی سری نگر جانے اور آنے والی تمام پروازیں آج کے لیے منسوخ کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ تازہ ترین اپ ڈیٹس اور متبادل انتظامات کے لیے اپنی متعلقہ ایئر لائنز سے رابطہ کریں۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں گذشتہ شب سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img