منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
1.4 C
Srinagar

اودھم پور سڑک حادثے میں سی آر پی ایف جوان سمیت چار افراد کی موت

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع اودھم پور کے جکھانی علاقے میں منگل کی صبح ایک سڑک حادثے میں سی آر پی ایف کے ایک جوان سمیت کم سے کم چار افراد کی موت واقع ہوئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اودھم پور کے جھکانی کے کھیاری علاقے میں منگل کی صبح ایک مسافر بر دار گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں سی آر پی ایف کے ایک جوان سمیت چار افراد کی موت واقع ہوئی۔
ان کا کہنا ہے کہ پولیس نے فوج اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر فوری طور پر بچائو کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
دریں اثنا پولیس نے واقعے کا نوٹس لیا ہے اور اس ضمن میں کارروائیاں شروع کی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img