منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
1.8 C
Srinagar

جموں میں اے ٹی ایم چوری کا معاملہ حل، ملزم گرفتار، متعدد اے ٹی ایم کارڈ بر آمد: پولیس

جموں: جموں پولیس نے اے ٹی ایم چوری اور دھوکہ دہی کے ایک بڑے معاملے کو حل کرکے ملزم کو گرفتار اور متعدد چوری شدہ اے ٹی کارڈز بر آمد کئے ہیں۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن سٹی جموں کو 24 جنوری 2026 کو ایک شکایت موصول ہوئی جس میں شکایت کنندہ پوجا دیوی ساکن منسار اودھم پور کے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے دھوکہ دہی کے ذریعے چار الگ الگ ٹرانزیکشنز میں 40 ہزار روپیے (10 ہزار فی ٹرانزیکشن) نکالے جانے اور 14 ہزار 8 سو 90 روپیوں کی شاپنگ کئے جانے کی اطلاع دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ شکایت کی بنیاد پر بی این ایس کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر زیر نمبر4/2026 درج کیا گیا اور تفتیش شروع کی گئی۔ان کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران تکینکی نگرانی اور مسلسل کوششوں کے نتیجے میں پولیس اسٹیشن سٹی جموں کی ایک ٹیم نے کامیابی کے ساتھ ملزم کی شناخت کرکے اس کو گرفتار کیا۔گرفتارملزم کی شناخت اعجاز احمد ملک ولد غلام احمد ملک ساکن کولگام کے طور پر کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ملزم کی گرفتاری کے دوران اس کے قبضے سے مختلف بینکوں کے 9 چوری شدہ اے ٹی ایم کارڈ، 3 ہزار روپیے نقدی رقم اور دھوکہ دہی سے حاصل کی گئی رقم سے خریدے گئے کپڑے بر آمد کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ متعدد اے ٹی ایم کارڈز کی بر آمدگی سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم منظم اے ٹی ایم فراڈ اور دھوکہ دہی کے مقدمات میں ملوث رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا پتہ لگایا جاسکے اور مزید چوری شدہ سامان بر آمد کیا جا سکے۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img