اتوار, جنوری ۱۹, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

رشی کیش اور ہردوئی کے سڑک حادثات میں یوکے ڈی لیڈر ترویندر سمیت 7 افراد ہلاک،متعدد زخمی

دہرادون:  اتراکھنڈ میں رشی کیش کے نٹراج چوک کے قریب بے قابو ٹرک کی زد میں آکر اتراکھنڈ کرانتی دل (یوکے ڈی) کے سابق مرکزی صدر ترویندر سنگھ پنوار سمیت دو لوگوں کی موت ہو گئی، جب کہ ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق اتوار کی رات دیر گئے اس حادثے میں وہاں کھڑی پانچ دیگر گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے مسٹر پنوار اور دیگر کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

پولیس ذرائع نے پیر کی صبح بتایا کہ دیر رات سیمنٹ سے لدے ایک ٹرک نے نٹراج چوک کے قریب ایک ویڈنگ پوائنٹ کے باہر کھڑی کئی گاڑیوں کو ٹکر مار دی۔ ویڈنگ پوائنٹ میں بی جے پی لیڈر بھگت رام کوٹھاری کے بیٹے کا ریسپشن تھا۔ رشی کیش کے رہنے والے اتراکھنڈ کرانتی دل کے لیڈر ترویندر سنگھ پنوار (69)، مجاری لالتپاڈ کے رہنے والے گرجیت سنگھ (35) اور روہنی، دہلی کے رہائشی جتن بھی اس پارٹی میں شرکت کے لئے آئے تھے۔

تینوں ایک ساتھ ویڈنگ پوائنٹ سے باہر نکلے۔ اسی دوران ایک ٹرک نے ویڈنگ پوائنٹ کے باہر کھڑی گاڑیوں کو ٹکر مار دی اور ترویندر سنگھ پنوار، گرجیت سنگھ اور جتن کو کچل دیا۔ پولیس نے تینوں زخمیوں کو اسپتال بھیجا، جہاں ڈاکٹروں نے گرجیت کو مردہ قرار دے دیا، جب کہ ترویندر سنگھ پنوار کو بہتر علاج کے لیے رشی کیش کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) بھیج دیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں بھی مردہ قراردے دیا۔

آج صبح اپنے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے، مسٹردھامی نے کہا کہ یوکے ڈی کے سابق مرکزی صدر اور سرپرست ترویندر سنگھ پنوار جی کے ایک بدقسمت سڑک حادثے میں انتقال کی افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ خدا سے دعا ہے کہ وہ آنجہانی کو اپنے قدموں میں جگہ دے پسماندگان و حامیوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دے۔

ہردوئی میں سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک، پانچ زخمی

اتر پردیش میں ضلع ہردوئی کے ملاوا کوتوالی علاقے میں پیر کی علی الصبح بس کی زد میں آنے سے بولیرو کار میں سوار چار خواتین سمیت پانچ افراد کی موت ہو گئی جبکہ پانچ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثہ کٹرہ بلہور ہائی وے پر ملاوا کوتوالی علاقے میں گوری چوراہے کے قریب علی الصبح تقریباً 3.30 بجے اس وقت پیش آیا جب شادی کی تقریب سے لوٹ رہے لوگوں کی بولیرو کار مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکرا گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ہردوئی کے مادھو گنج اور ملاوا کے کچھ لوگ ایک بارات میں شرکت کے لیے کانپور کے چوبے پور علاقے میں کل کار سے گئے تھے، جہاں سے آج سب لوگ صبح واپس لوٹ رہے تھے۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کار کے پرخچے اڑگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے موقع پر پہنچ کر کار میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالا لیکن تب تک سیما دیوی (40) بیوی دیارام، پرتیما دیوی (32) بیوی روہت، پرتیبھا 42) اہلیہ چھوٹے لال ساکن سیوڈھی تھانہ مادھو گنج، رام للی (50) بیوی انیل کمار عرف دنیش ساکن گاؤں کھیروا پورباوا کوتوالی ملاواں کے علاوہ بولیرو ڈرائیور شبھم (28) ولد چھوٹے لال (پشپیندر) رہائشی موضع کرسٹھ تھانہ مادھو گنج کی موت ہوگئی۔

اس حادثہ میں ویملا (40) بیوی مان سنگھ، کیشو (12) ولد روہت، شوریہ (10) ولد دیارام اور اجے (12) ولد پشپیندر ساکن سیوڈھہی اس حادثہ میں شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں علاج کے لیے لکھنؤ ریفر کر دیا گیا۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img