بدھ, دسمبر ۴, ۲۰۲۴
4.5 C
Srinagar

جنوب مشرقی میکسیکو میں مسلح حملے میں چھ افراد ہلاک

میکسیکو سٹی: جنوب مشرقی میکسیکو کی ریاست تباسکو کے ایک بار میں مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی جس میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ریاستی اٹارنی جنرل کے دفتر کے ڈپٹی پراسیکیوٹر گلبرٹو میلکیڈیس مرانڈا نے نامہ نگاروں کو بتایا، "پانچ افراد جائے وقوعہ پر مردہ پائے گئے، جب کہ ایک اور اسپتال لے جانے کے بعد دم توڑ گیا۔”

انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسلح افراد کا ایک گروپ کسی شخص کی تلاش میں ریاست کے دارالحکومت ولاہرموسا میں ایک نائٹ کلب میں داخل ہوا اور وہاں کھڑے لوگوں پر فائرنگ کی۔ حکام نے منظم جرائم میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img