نئی دہلی: وزیر اعلیٰ آتشی نے ہفتہ کو کہا کہ دہلی حکومت پیر سے 10,000 بس مارشلوں کی تقرری کا عمل شروع کرے گی۔
محترمہ آتشی نے کہا "دہلی حکومت جلد ہی لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کو ان کی مستقل تقرری کے لیے ایک تجویز بھیجے گی،” ۔
میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا، “اگلے چار ماہ تک بس مارشل اور سول ڈیفنس کے رضاکار آلودگی کے خلاف جنگ میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ "بس مارشل آلودگی کے ہاٹ اسپاٹ کی نگرانی، کوڑا کرکٹ کو کھلے عام جلانے سے روکنے اور شکایات پر کارروائی کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔”
انہوں نے کہا کہ مارشلوں کے لیے پیر سے کال آؤٹ نوٹس جاری کیے جائیں گے اور وہ مختلف ڈی ایم دفاتر میں رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ "رجسٹریشن کے دو سے تین دن کے اندر آلودگی پر قابو پانے کی کوششوں کے لیے تعیناتی کی جائے گی۔”
محترمہ آتشی نے الزام لگایا، "چار ماہ کے لیے بس مارشلوں کی دوبارہ تقرری کا فیصلہ یہ ثابت کرتا ہے کہ بی جے پی دہلی حکومت کے کام میں کتنی ہی رکاوٹ ڈالنے کی کتنی ہی کوشش کرلے، آخر کار دہلی کے لوگوں کی جیت ہوتی ہے اور اروند کیجریوال کی رہنمائی میں دہلی حکومت ان کے لیے کام کرنا جاری رکھے گی، ہر رکے ہوئے منصوبے کو اسی طرح مکمل کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا، "سال 2017-18 میں، دہلی حکومت نے بسوں میں خواتین کی حفاظت کو بڑھانے اور ڈی ٹی سی بسوں میں سفر کرنے والی خواتین، بچوں اور بزرگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بس مارشلز کو تعینات کیا تھا۔” انہوں نے کہا کہ ان بس مارشلوں کا اثر واضح ہے۔ انہوں نے خواتین کے خلاف ہراساں کرنے کے واقعات کو روکا، اغوا کی کوششوں کو ناکام بنایا اور بزرگوں کو مدد فراہم کی تاہم، بی جے پی نے کم آمدنی والے کنبوں کے 10،000 نوجوانوں کو مارشل کے طور پر کام ملنے سے ناخوش تھی، نتیجے میں بی جے پی نے اپنے عہدیداروں کے ذریعے اپریل 2023 سے ان مارشلوں کی تنخواہیں روکنے کی سازش کی۔
محترمہ آتشی نے الزام لگایا، "دہلی کے وزراء اور سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال کی طرف سے تنخواہوں کی تقسیم کی بار بار ہدایات کے باوجود بی جے پی نے اسے روک دیا۔ اکتوبر 2023 میں انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ یہ 10,000 بس مارشلز اور سول ڈیفنس کے رضاکاروں کی ملازمت نہ رہے ۔ ایک سال سے زیادہ وقت سے بس مارشل اور سول ڈیفنس کے رضاکار سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں اور دہلی حکومت، اس کے وزراء اور عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سڑکوں پر ہونے والے احتجاج سے لے کر پولیس کی بربریت اور گرفتاریوں کا سامنا کرنے تک، عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ایم ایل ایز اور وزراء اپنی لڑائی میں مارشلوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ، "آج، دہلی حکومت نے 10,000 سے زیادہ بس مارشل اور سول ڈیفنس رضاکاروں کو دوبارہ بھرتی کرنے کی ایک تجویز منظور کی ہے جنہیں اکتوبر میں بی جے پی نے برطرف کر دیا تھا، اور انہیں اگلے چار ماہ کے لیے آلودگی کنٹرول کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
یو این آئی