منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
6.3 C
Srinagar

دفعہ 370 منسوخی کیس: آج فیصلے کا دن

مانیٹرنگ ڈیسک

سرینگر: سپریم کورٹ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر آج اپنا فیصلہ سنائے گا۔ آرٹیکل 370 سابقہ ​​ریاست جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دیتا تھا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر 11 دسمبر (پیر) اپ لوڈ کی گئی فہرست کے مطابق چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں پانچ ججوں کی آئینی بنچ فیصلہ سنائے گی۔ بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس سنجے کشن کول، جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس بی آر گاوائی اور جسٹس سوریہ کانت شامل ہیں۔

سپریم کورٹ نے 16 دن کی سماعت کے بعد پانچ ستمبر کو اس کیس میں اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ سماعت کے دوران، سپریم کورٹ نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کا دفاع کرنے والوں اور مرکز کی طرف سے پیش ہونے والے اٹارنی جنرل آر وینکٹرامانی، سالیسٹر جنرل تشار مہتا، سینیئر ایڈوکیٹ ہریش سالوے، راکیش دویدی، وی گری اور دیگر وکلا کے دلائل سنے۔ جبکہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کو چیلینج کرنے والے درخواست گزاروں کی طرف سے سینیئر وکیلا
کپل سبل، گوپال سبرامنیم، راجیو دھون، ظفر شاہ، دشینت ڈیو اور دیگر سینئر وکیلوں کے دلائل سنے تھے۔

اس وقت کورٹ روم ۔1میں کیا چلا رہا ہے ۔

سپریم کورٹ اآف انڈیا کی آفیشل یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر ہونے والے مناظر کے مطابق کورٹ روم ۔1اس وقت وکلائ سے بھرا ہوا ہے ۔اور وہ ججوں کی آمد کا بڑی بے صبری سے انتظار کررہے ہیں ۔ججوں کی آمد سے قبل مائکوں کی ٹیسٹنگ بھی ہورہی ہے ۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img