ہنگامہ آرائی کے باعث لوک سبھا کی کارروائی ملتوی

ہنگامہ آرائی کے باعث لوک سبھا کی کارروائی ملتوی

نئی دہلی:: کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر کئے گئے تبصرے کو کارروائی سے نہیں ہٹائے جانے پر ہنگامہ آرائی کے باعث آج لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
ایوان کے جمع ہوتے ہی لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے جیسے ہی وقفہ سوال چلانے کی کوشش کی، کانگریس کے ادھیر رنجن چودھری نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایوان کے اسپیکر ہیں۔ اگر آپ کو کوئی چیز غیر آئینی معلوم ہوتی ہے تو اسے کارروائی سے ہٹا دیتے ہیں لیکن وہ پھر اسے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا جاتا ہے۔ کیا آپ کا حکم کوئی معنی نہیں رکھتا۔
مسٹر چودھری نے کہا کہ یہ بہت بڑی ناانصافی ہے۔ پارلیمانی روایت کو پامال کیا جا رہا ہے۔ راہل گاندھی کے خلاف کیے گئے تبصرہ کو کارروائی سے ہٹانے کے لیے کہا گیا تھا لیکن اسے ہٹایا نہیں گیا۔ اس دوران کانگریس کے تمام ارکان اپنی اپنی جگہ پر کھڑے ہوگئے۔
اس دوران اسپیکر نے کہا کہ چیئرمین کو فیصلہ لینے کا مکمل اختیارہوتا ہے۔ چیئرمین اسپیکر سے حکم لے کر فیصلے نہیں کرتے۔ انہوں نے مسٹر ادھیر رنجن کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ آپ ایوان نہیں چلانا چاہتے اور دو منٹ کے اندر ایوان کی کارروائی بارہ بجے تک ملتوی کر دی۔
یواین آئی۔الف الف

Leave a Reply

Your email address will not be published.