ہفتہ, ستمبر ۲۱, ۲۰۲۴
19 C
Srinagar

اودھم پور میں دو نوجوان دریائے توی میں غرقآب، تلاش جاری

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور کے منوال علاقے میں جمعہ کی شام دو نوجوان دریائے توی میں غرقآب ہوگئے جن کی تلاشی کے لئے وسیع پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اودھم پور کے منوال علاقے میں جمعہ کی شام قریب 7 بجے دو نوجوان نہانے کے دوران دریائے توی میں غرقآب ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں یہ خبر پھیلتے ہی مقامی لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور واقعے کے متعلق پولیس کو مطلع کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اطلاع موصول ہونے کے بعد این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں جائے واردات پر پہنچ گئیں اور لاپتہ نوجوانوں کی تلاش شروع کردی۔غرقآب ہونے والوں کی شناخت 23 سالہ اوی کاش ٹھاکر ولد رنجیت سنگھ اور 19 سال راجندر سنگھ ولد جوگل سنگھ ساکنان کشن پور منوال کے طور پر کی گئی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img