شمس واری سری نگر میں آتشزدگی کی واردات میں رہائشی مکان اور مسجد شریف کو نقصان

شمس واری سری نگر میں آتشزدگی کی واردات میں رہائشی مکان اور مسجد شریف کو نقصان

سری نگر:جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے شمس واری علاقے میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں مسجد شریف اور رہائشی مکان کو نقصان پہنچا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جمعے کی صبح شمس واری خانقاہ معلی سری نگر میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً مسجد شریف کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
فائر اینڈ ایمرجنسی عملے اور مقامی لوگوں کی برقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں رہائشی مکان اور مسجد شریف کو نقصان پہنچا ہے۔
دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.