ہفتہ, ستمبر ۲۱, ۲۰۲۴
19 C
Srinagar

سازگری محلہ میں بھیانک آتشزدگی، دو رہائشی مکان خاکستر

سری نگر: پائین شہر کے سازگری محلہ علاقے میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں دو رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔اطلاعات کے مطابق ہفتے کی صبح شہر خاص کے وانٹہ پورہ سازگری محلہ علاقے میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل اور ایک مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔
فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ گیارہ بجکر 21منٹ پر فائر کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی کہ سازگری محلہ میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ آخری اطلاعات موصول ہونے تک دو رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img