بدھ, اکتوبر ۹, ۲۰۲۴
23.9 C
Srinagar

بشکیک میں ہندوستانی طلباءپر حکومت کی نظر: جے شنکر

نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہفتہ کو کہا کہ حکومت کرغزستان کی راجدھانی بشکیک میں ایک ہاسٹل میں مقامی لوگوں اور غیر ملکیوں کے درمیان ہونے والے زبردست احتجاج کے تناظر میں ہندوستانی طلباءپر نظر رکھے ہوئے ہے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ اس وقت حالات پرسکون ہیں اور انہوں نے ہندوستانی طلباءسے ہندوستانی سفارتخانے کے ساتھ مستقل رابطے میں رہنے کو کہا ہے۔جمہوریہ کرغز میں ہندوستانی سفارت خانے نے پوسٹ کیا-”ہم اپنے طلباءکے ساتھ رابطے میں ہیں۔ صورتحال فی الحال پرسکون ہے لیکن طلباءکو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ فی الحال گھر کے اندر ہی رہیں اور کسی بھی مسئلے کی صورت میں سفارت خانے سے رابطہ کریں۔ ہمارا 24×7 رابطہ نمبر 0555710041 ہے۔

اطلاعات کے مطابق مقامی لوگوں اور غیر ملکیوں کے درمیان مبینہ جھڑپوں کے بعد بشکیک کے کچھ حصوں میں رات بھر ہونے والے مظاہروں کے پیش نظر پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 13 مئی کو دارالحکومت کے ایک ہاسٹل میں مقامی باشندوں اور غیر ملکیوں کے درمیان تصادم کے بعد مظاہرین کرمنجن دتکا اسٹریٹ اور چوئے ایونیو کے چوراہے کے قریب جمع ہوئے تھے اور انصاف کا مطالبہ کیا تھا۔ کچھ مظاہرین نے علاقے میں ٹریفک بلاک کر دی اور عمارتوں میں توڑ پھوڑ کی۔ سیکورٹی فورسز نے احتجاجی مظاہروں کے سلسلہ میں بڑی تعداد میں لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img