منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

شوپیاں میں دو ملی ٹنٹ معاونین گرفتار، قابل اعتراض مواد بر آمد:پولیس

سری نگر: جموں وکشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک ناکے پر دو ملی ٹنٹ معاونین کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے قابل اعتراض مواد بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ہیر پورہ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔
یہ جانکاری شوپیاں پولیس نے ہفتے کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔
پوسٹ میں کہا گیا: ‘شوپیاں پولیس، فوج کی 44 آر آر اور سی آر پی ایف کی 14 بٹالین کی ایک مشترکہ ٹیم نے ملک چک کراسنگ پر ناکہ چیکنگ کے دوران دو دہشت گرد معاونین کو گرفتار کیا’۔انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے قابل اعتراض مواد بر آمد کیا گیا۔
پولیس نے پوسٹ میں مزید کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ہیر پورہ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
 

Popular Categories

spot_imgspot_img