ہندوستان اور عالمی تاریخ میں  اہم واقعات

 ہندوستان اور عالمی تاریخ میں  اہم واقعات

1509۔ وجے نگر سلطنت کے شہنشاہ کے طور پر کرشن دیو رائے کی تاجپوشی ہوئی۔
1549۔ فرانس نے انگلینڈ کے خلاف اعلان جنگ کیا۔
1763۔ کناڈا، پیرس سمجھوتے کی بنیاد پر فرانس کے قبضے سے آزاد ہوا۔
1864۔ جنیوا میں ریڈ کراس کا نفاذ عمل میں آیا۔
1899۔ اے ٹی مارشل نے ریفریجریٹر کا پیٹنٹ کرایا۔
1900۔ بوسٹن میں پہلے ڈیوس کپ سیریز کا آغاز ہوا۔
1915۔ جدید ہندی ادب کے اہم ستون بھیشم ساہنی کی پیدائش ہوئی۔
1942۔ انڈین نیشنل کانگریس نے بمبئی (ممبئی) سیشن میں ’’ہندستان چھوڑو تحریک‘‘منظورکی
1945۔ سوویت یونین نے دوسری عالمی جنگ میں جاپان کے خلاف اعلان جنگ کیا۔
1945۔ امریکی صر ہیری ایس ٹومین نے اقوام متحدہ چارٹر پر دستخط کئے۔
1967۔ آزادی کے بعد پہلی مرتبہ مرکزی حکومت کو لوک سبھا انتخابات میں شکست ہوئی۔
1967۔ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے گروپ کے قیام کے لئے انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن، سنگاپور اور تھائی لینڈ کا اجلاس منعقدکیا گیا۔
1988۔ افغانستان میں نو سال کی جنگ کے بعد روسی فوج کی واپسی۔
1991۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی اور جنوبی کوریا کی رکنیت کو منظوری دی۔
1994۔ چین اور تائیوان کے عوامی نمائندگان نے تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے۔
2004۔اٹلی نے بوفورس دلالی معاملے میں کلیدی مجرم اوتاویا قوطروچی کو ہندوستان کے حوالے کرنے سے انکار کیا۔
2010۔ تبت کے گنسو صوبے میں تودے گرنے سے 100 لوگوں کی موت اور تقریباً 2000 لوگ لاپتہ ہوئے۔
2013۔ پاکستان کے کوئٹہ میں ہوئے خود کش حملے میں 28 افراد ہلاک ہو ئے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.