سری نگر:سنتور اُستاد اور میوزک کمپوزر ابھے سوپوری نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔
ابھے سوپور ی نے جموں وکشمیر میں فن ، ثقافت اور موسیقی کے فروغ پر لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
بعدمیں کرکٹ بیٹ مینو فیکچررز ایسو سی ایشن کے ایک وفد بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی ہوئے اور اَپنے متعلقہ مسائل سے آگاہ کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے اَرکان کو مسائل کے مناسب اَزالے کا یقین دِلایا۔
