سری نگر:چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل سری نگر آفتاب ملک نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔
چیئر مین ڈی ڈی سی نے لیفٹیننٹ گورنر کو مختلف ترقیاتی کاموں سے متعلق مطالبات کی ایک یاد داشت پیش کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اُنہیں ترجیحی بنیادوں پر مطالبات کے مناسب اَزالے کا یقین دِلایا۔
ڈائریکٹر نیشنل اِنسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی ( این آئی ٹی ) سر ی نگر ڈاکٹر سدھا کریدلا نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ پریمیئر تعلیمی اِدارے کے احسن اور مو¿ثر کام سے متعلق مختلف اَمور پر تبادلہ خیال کیا جس میں طلباءکے لئے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور این آئی ٹی سری نگر کے نئے کیمپس کے لئے زمین کی تقسیم شامل تھی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ڈائریکٹر این آئی ٹی کو طلباءکی تعلیمی بہتری اور فلاح و بہبود کو آگے بڑھانے میں ہر طرح کا سپورٹ اور مدد کا یقین دِلایا۔
