جامع مسجد کو مقفل کرکے حکومت نے حالات معمول پر ہونے کے اپنے ہی دعووں کی نفی کردی: عمر عبداللہ

جامع مسجد کو مقفل کرکے حکومت نے حالات معمول پر ہونے کے اپنے ہی دعووں کی نفی کردی: عمر عبداللہ

سری نگر، 14اپریل: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بھی جامع مسجد کو جمعتہ الوداع کے موقعے پر مقفل کرنے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ ایک طرف حکمران حالات کی بہتری کے دعوے کرتے پھر رہے ہیں اور دوسری جانب لوگوں اپنے مذہبی فرائض انجام دینے سے روکا جارہاہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حالات معمول پر آنے کے بلند بانگ دعوے کئے جارہے ہیں اور پھر حکومت ہماری مقدس ترین مساجد میں سے ایک کو بند کرکے اپنے دعووں کی خود ہی نفی کرتی ہے۔ اوراس طرح لوگوں کو رمضان کے آخری جمعہ کو نماز ادا کرنے کا موقع نہیں ملتا۔
پارٹی جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر اور سینئر لیڈر حاجی مبارک گل نے بھی تاریخی جامع مسجد کو جمعتہ الوداع کے موقعے پر بند کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو مذہبی معاملات میں بے جا مداخلت قرار دیا۔

یو این آ ئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.