منوج سنہا کا ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈ کو یوم پیدائش پر شاندار خراج

منوج سنہا کا ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈ کو یوم پیدائش پر شاندار خراج

سری نگر، 14 اپریل: جموں وکشمیر کے لیفٹینںٹ گورنر منوج سنہا نے آئین کے معمار ڈاکٹر بابا صاحب بھیم رائو امبیڈ کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موصوف معمار آئین کے نظریات امید کی ایک کرن اور انسانی بنیادوں پر معاشرہ تشکیل دینے کی ایک تحریک ہیں۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ کیا۔
انہوں نے کہا: ‘بھارتی آئین کے کلیدی معمار ڈاکٹر بابا صاحب بھیم رائو امبیڈ کر کو ان کی جنم جینتی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں’۔
ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: ‘ان کے نظریات امید کی ایک کرن ہیں اور باہمی اعتماد، رواداری اور تعاون پر مبنی متحد، مساوی، انصاف پسند اور انسانی معاشرے کی تشکیل کے لئے جد و جہد کرنے کے لئے سب کے لئے ایک تحریک کا ذریعہ ہیں’۔
منوج سنہا نے اپنے ٹویٹ میں کہا: ‘آئیے اس انتہائی قابل احترام موقع پر اتحاد کو برقرار رکھنے اور مضبوط تر کرنے اور ایک مساوی معاشرہ تشکیل دینے کے لئے خود کو دوبارہ وقف کریں’۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.