بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
22.1 C
Srinagar

قومی روئنگ چیمپین شپ تیسرے دن سب جونئیر ، سینئر کیٹیگریز میں 63 ریسیں ہوئیں

سرینگر :یہاں ڈل جھیل پر جاری 23 ویں سب جونئیر اور 5 ویں انٹر اسٹیٹ چیلنجز نیشنل روئنگ چیمپین شپ کے تیسرے دن تقریباً 63 ریسوں کا انعقاد کیا گیا ۔
تقریب کا افتتاح جموں و کشمیر کے لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے کیا ۔ دونوں چیمپین شپس سب جونئیر اور انٹر اسٹیٹ چیلنجز چیمپین شپ میں پیر کو ہیٹ کا آغاز کھلاڑیوں کے ساتھ ہوا تھا ۔ 25 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مرد اور خواتین دونوں پوڈیم جگہ کیلئے مقابلہ کر رہے ہیں ۔
تقریب کیلئے 25 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 700 کھلاڑی اور اہلکار سرینگر پہنچے ہیں ۔
بدھ کو میزبان جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں نے بھی دو ہیٹ میں حصہ لیا جس میں وہ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر رہے جس سے دونوں ٹیموں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے ۔
یہ تقریب جموں و کشمیر روئنگ اینڈ سکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام روئنگ فیڈریشن آف انڈیا کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہی ہیں اور جموں و کشمیر سپورٹس کونسل خیبر کے زیر اہتمام جموں و کشمیر پولیس ، سیاحت ، جموں و کشمیر انتظامیہ ، صحت ، لاوڈا ، ایس کے آئی سی سی ، ایس ڈی آر ایف ، این ڈی آر ایف اور ایس ایم سی کے فعال تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img