بدھ, جولائی ۹, ۲۰۲۵
19.3 C
Srinagar

سری نگر میں ایک جے کے سی سی ایس کے دفتر پر این آئی اے کے چھاپے

سری نگر/ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے پیر کی صبح ایک حقوق بشر کارکن کے دفتر اور رہائش گاہ پر چھاپے مارے۔

ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے پیر کی صبح حقوق بشر کارکن خرم پرویز کی سونہ وار سری نگر میں واقع رہائش گاہ اور امیرا کدل لالچوک میں واقع دفتر پر چھاپے مارے۔

انہوں نے بتایا کہ این آئی اے ٹیم کے ہمراہ پولیس اور سی آر پی ایف اہلکار بھی تھے جنہوں نے موصوف کارکن کی رہائش اور دفتر کی تلاشی کرنے میں ٹیم کی مدد کی۔

بتادیں کہ سال گذشتہ این آئی اے نے جموں وکشمیر کولیشن فار سول سوسائٹیز کے کارڈینٹر خرم پرویز کی رہائش گاہ واقع سونہ وار سری نگر پر بھی چھاپہ مارا تھا۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img