افغانستان کے جلال آباد میں 20 برسوں میں پہلی شہری پرواز

افغانستان کے جلال آباد میں 20 برسوں میں پہلی شہری پرواز

کابل، 22 نومبر/ افغانستان کے صوبہ ننگرہارکے شہر جلال آباد میں 20 برسوں میں پہلی شہری پرواز چلائی گئی ہے۔

گورنر کے دفتر نے یہ اطلاع دی۔صوبائی حکام نے بتایا کہ جلال آباد میں اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے تمام تکنیکی اور حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ گزشتہ 20 برسوں میں پہلا طیارہ ایران سے انسانی امداد کے ساتھ یہاں اترا ہے۔

اس سے قبل پیر کو ایران کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان طالبان کی جانب سے مقرر کردہ عبوری افغان حکومت کے حکام سے ملاقات کے لیے کابل پہنچے تھے۔ دونوں فریقوں نے انسانی امداد سمیت متعدد امور پر تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.