جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
13.6 C
Srinagar

بارہمولہ میں جعلی سم کارڈ ریکٹ کا پردہ فاش، تین گرفتار: پولیس

سری نگر/ پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جعلی سم کارڈ ریکٹ کا پردہ فاش کرکے تین افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بارہمولہ پولیس نے جعلی دستاویزات پر جعلی سم کارڈ اجرا کرنے کے ایک ریکٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے اس سلسلے میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار شدگان کی شناخت اویس احمد وازہ ولد فاروق احمد وازہ ساکن محلہ جامع بارہمولہ، سہیل عزیز میر ولد عبدالعزیز میر ساکن سہیل کالونی بارہمولہ اور جاوید احمد ولد عبدالاحد ساکن جلال صاحب بارہمولہ کے بطور کی گئی ہے۔

بیان کے مطابق گرفتار شدگان کی تحویل سے کچھ قابل اعتراض مواد کے علاوہ موبائل فون، سم کارڈ،کچھ الیکٹرانک چیزیں اور دستاویز بھی بر آمد کئے گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img