جمعرات, فروری ۱۲, ۲۰۲۶
10.8 C
Srinagar

شہر خاص کے لیے 150 ہیکٹر پر جدید سیٹلائٹ ٹاؤن شپ کی تیاری:سرکار

جموں:سری نگر کے شہر خاص میں بے ہنگم شہری توسیع اور مناسب رہائشی انفراسٹرکچر کی کمی کے باعث ڈاؤن ٹاؤن سمیت کئی گنجان آباد علاقوں میں شدید بھیڑ بھاڑ اور تنگ رہائش سے متعلق سوال پر حکومت نے کہا ہے کہ اس حوالے سے باقاعدہ ڈیٹا موجود نہیں، تاہم ماسٹر پلان 2035 شہر کی رہائشی و ترقیاتی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پائیدار شہری نمو کے لیے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

اسمبلی میں رکن اسمبلی سلمان ساگر کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے حکومت نے بتایا کہ ’گریٹر سری نگر‘ طرز کی مربوط شہری حکمت عملی کے لیے ماسٹر پلان میں جامع فریم ورک موجود ہے، جس کا مقصد شہر کے ضرورت سے زیادہ بوجھ تلے دبے علاقوں میں بھیڑ کو کم کرنا اور نئے ترقیاتی زون قائم کرنا ہے۔

حکومت نے یہ بھی بتایا کہ سری نگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے قومی شاہراہ بائی پاس بٹہ مالو–بمنہ کے قریب راکھ گند اکھسا میں 150 ہیکٹر اراضی پر ایک جدید سیٹلائٹ ٹاؤن شپ قائم کرنے کی تجویز تیار کی ہے۔ اس مجوزہ ٹاؤن شپ میں رہائشی پلاٹس، فلیٹس، کمرشل مراکز، بزنس ہب، دفاتر اور تفریحی سہولیات شامل ہوں گی تاکہ شہر کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔

سری نگر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں رہائش کی شدید قلت اور ایک ہی چھت کے نیچے کئی خاندانوں کے رہنے سے متعلق سوال پر حکومت نے تصدیق کی کہ متعدد نئی کالونیاں بنانے کی تجاویز پر عمل جاری ہے۔حکومت کے مطابق ان رہائشی منصوبوں کا مقصد سری نگر کے اندر بڑھتی آبادی، تنگ گلیوں، محدود جگہ اور مشترکہ خاندانی رہائش سے پیدا ہونے والی سماجی و صحت سے متعلق مشکلات کو کم کرنا ہے، تاکہ شہریوں کو باعزت، صحت مند اور بہتر معیارِ زندگی فراہم کیا جاسکے۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img