جمعرات, فروری ۱۲, ۲۰۲۶
8.2 C
Srinagar

عارضی ملازموں کا مسئلہ مرحلہ وار طریقے سے حل کیا جائے گا: ستیش شرما

جموں،؍ یوتھ سروس اور سپورٹس کے وزیر ستیش شرما کا کہنا ہے کہ عارضی ملازموں کا مسئلہ مرحلہ وار طریقے سے حل کیا جاے گا۔انہوں کہا: ‘مجھے عارضی ملازموں کا سب سے زیادہ درد ہے کیونکہ میرے والد نے سب سے زیادہ عارضی ملازم لگائے ہیں’۔

موصوف وزیر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دینے کے دوران کیا۔عارضی ملازموں کی مستقلی کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘عارضی ملازموں کے لئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اسمبلی میں کہا کہ ان کو مرحلہ وار طریقے سے مستقل کیا جائے گا، مجھے عارضی ملازموں کا سب سے زیادہ درد ہے کیوںکہ میرے والد نے سب سے زیادہ 6 ہزار عارضی ملازم لگائے ہیں’۔

کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ‘کشمیری پنڈت ہمارے اپنے لوگ ہیں ہم چاہتے ہیں کہ وہ واپس آئیں، اچھے طریقے سے واپس آئیں، ہمیں پاکستان کی چالوں میں نہیں آنا چاہئے بلکہ مل کر ملک کو متحد کرنا چاہئے’۔

ایک سوال کے جواب میں مسٹر نے کہا: ‘مجھے لگتا ہے کہ ریاستی درجہ ہم سے جلد بازی میں چھین لیا گیا اب وہ واپس کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ اس کے لئے ایک بہانہ ڈھونڈتے ہیں’۔انہوں نے کہا: ‘ہمیں لوگوں کی خدمت کے لئے چنا گیا ہے جو لوگ چاہتے ہیں وہ کیا جائے گا’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img