بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

بڈگام پولیس نے چوری کا معمہ حل کیا ، تین نقب زن گرفتار

سری نگر/ جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے ہمہامہ علاقے میں رہائشی مکان سے لاکھوں روپیہ مالیت کے طلائی زیورات لوٹنے والے تین نقب زنوں کو پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے اندرا ندر گرفتار کیا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ’13 نومبر 2021 کے روز پولیس پوسٹ ہمہامہ میں غلام محی الدین ڈار نامی شہری نے تحریری طورپر شکایت درج کی کہ ان کے رہائشی مکان سے نامعلوم نقب زنوں نے لاکھوں روپیہ مالیت کے طلائی زیورات اُڑا لئے ہیں‘۔

پولیس اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 340/2021 کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’تفتیش کے دوران ایک مشتبہ شخص معراج الدین ڈار کو حراست میں لے کر اُس سے پوچھ تاچھ کی گئی جس نے اپنا جرم قبول کیا ، اور اُس کی نشاندہی پر مزید دو ملزمان جن کی شناخت توفیق احمد بٹ ساکن ٹینگہ پورہ بٹہ مالو اور مینامل مشتاق ولد مشتاق احمد ساکن برزلہ کے بطور ہوئی ہے کو بھی گرفتار کیا گیا‘۔

ترجمان کے مطابق اتوار کی شام کو ہی گرفتار شدگان کے قبضے سے 7سونے کی انگوٹھیاں، تین بالیاں اور دو پونڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img