سری نگر/ شمالی کشمیر کے نملہ اوڑی گاوں میں آگ کی بھیانک واردات کے دوران ایک رہائشی مکان خاکستر ہوا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’نملہ اوڑی میں پیر کی صبح کو شوکت علی ولد مرحوم ہاشم منگریال کے رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا‘۔
انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اگر چہ آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران ایک مکان مکمل طورپر خاکستر ہوا ہے ۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ ’اوڑی میں 96 گاﺅں کیلئے صرف ایک فائر ٹینڈر مخصوص رکھا گیا ہے جس وجہ سے آگ کی وارداتوں کے دوران لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے‘۔
انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اوڑی کے دور اُفتادہ علاقوں میں فوری طورپر فائر اسٹیشن قائم کئے جائیں تاکہ آگ کی واردات کے دوران لوگوں کو مشکلا ت کا سامنا کرنے پر مجبور نہ ہونا پڑے ۔
یو این آئی





