واشنگٹن، 16 اگست (یو این آئی/اسپوتنک) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر طالبان عسکریت پسندوں کے قبضے کے بعد تجارتی پروازیں پھر سے بحال ہو گئی ہیں۔
پینٹاگن کے ترجمان جان کربی نے اتوار کی تاخیر شب اسپوتنک کو بتایا کہ ’’امریکی افواج نے اب ہوائی اڈے پر فضائی ٹریفک کنٹرول کی ذمہ داری سنبھال لی ہے، جسے افغان ہم منصبوں کی حمایت حاصل ہے۔ تجارتی پروازیں جاری ہیں، اگرچہ اس میں کچھ تاخیر ہورہی ہے۔
اتوار کو طالبان کابل میں داخل ہوئے جس کے بعد صدر اشرف غنی نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے ملک چھوڑ دیا۔ مسٹر غنی نے کہا کہ ان کا فیصلہ تشدد کو روکنے کی خواہش سے لیا گیا کیونکہ شدت پسند دارالحکومت پر حملہ کرنے کے لیے تیار تھے۔
طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے کہا کہ اس تحریک نے ملک میں 20 سالہ جنگ کا خاتمہ کردیا ہے۔
یو این آئی