وزیراعظم نے اٹل بہاری واجپئی کو خراج عقیدت پیش کیا

وزیراعظم نے اٹل بہاری واجپئی کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 16 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز سابق وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے آنجہانی لیڈر اٹل بہاری واجپئی کو ان کی سمادھی پر جاکر خراج عقیدت پیش کیا۔

مسٹر مودی نے پیر کو ایک فعال پیغام میں کہا ’’ہم ان کی پرجوش شخصیت کو یاد کرتے ہیں، ہم ان کی محبت اور شخصیت کویاد کرتے ہیں، ہم ان کی سمجھداری اور خوش مزاجی کو یاد کرتے ہیں اور ہم قوم کی ترقی میں ان کے تعاون کو یاد کرتے ہیں‘‘۔

ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے کہا ’’اٹل جی ملک کے شہریوں کے دل و دماغ میں رہتے ہیں۔ آج ان کی برسی پر سدیو اٹل جاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

مسٹر واجپئی طویل علالت کے بعد 16 اگست 2018 کوانتقال کرگئے تھے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.