سری نگر کے مضافاتی علاقہ مالورہ میں جھڑپ، لشکر طیبہ کا اعلیٰ کمانڈر سمیت 2 جنگجو ہلاک

سری نگر کے مضافاتی علاقہ مالورہ میں جھڑپ، لشکر طیبہ کا اعلیٰ کمانڈر سمیت 2 جنگجو ہلاک

سری نگر، 29 جون (یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس نے سری نگر کے مضافاتی علاقہ مالورہ میں ایک شبانہ مسلح جھڑپ کے دوران دو جنگجوئوں بشمول لشکر طیبہ کے ایک اعلیٰ کمانڈر ابرار ندیم بٹ اور ایک پاکستانی شہری کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

قبل ازیل پولیس نے پیر کے روز ابرار ندیم بٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔کشمیر زون پولیس کے آفشیل ٹویٹر ہینڈل پر منگل کی صبح کہا گیا: ‘مالورہ جھڑپ میں ایک پاکستانی جنگجو اور لشکر طیبہ کے کمانڈر ابرابر کو ہلاک کیا گیا ہے۔

ممنوعہ مواد بشمول اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے’۔ مالورہ میں جھڑپ شروع ہونے سے قبل پولیس کے ایک ترجمان نے انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار کے حوالے سے کہا تھا کہ لشکر طیبہ کے اعلیٰ کمانڈر ابرار ندیم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے آئی جی پی کے حوالے سے کہا تھا: ‘لشکر طیبہ کے اعلیٰ کمانڈر ندیم ابرابر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ متعدد ہلاکتوں میں ملوث تھا۔ یہ ہمارے لئے بہت بڑی کامیابی ہے’۔

بتایا جا رہا ہے کہ نارہ بل بڈگام سے تعلق رکھنے والا ابرابر ندیم بٹ عرف خالد دسمبر 2018 سے سرگرم ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.