ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
23.5 C
Srinagar

کشمیر میں آگ کی ہولناک وارداتوں میں تشویشناک اضافہ ،ایک دارلعلوم کی عمارت اور ایک رہائشی مکان خاکستر

 ایک سرکاری سکول عمارت، دارلعلوم اور ایک رہائشی مکان خاکستر

سری نگر/وادی کشمیر میں دوران شب آگ کی الگ الگ وارداتوں میں ایک سرکاری سکول عمارت، ایک دارلعلوم کی عمارت اور ایک رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے نادی گام میں جمعرات کی شب ایک پرائمری سکول کی عمارت خاکستر ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا لیکن عمارت کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہونے سے نہیں بچایا جا سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ آگ کی اس واردات میں سکول ریکارڈ اور دیگر املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ذرائع کے مطابق وسطی کشمیر کےضلع بڈگام کے گلوان پورہ حیدر پورہ میں قائم دارلعلوم سید حبثہ اسلامیہ میں جمعرات اور جمعے کی شب آگ نمو دار ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ فائر ٹنڈرس نے اگرچہ آگ کو قابو میں کر لیا لیکن عمارت کو مکمل طور خاکستر ہونے سے بچانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمارت میں مقیم 20 طلبا کو بچا کر دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔

اسی ضلع کے کندہامہ ماگام علاقے میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں محمد رفیق متو ولد غلام محمد متو کا رہائشی مکان خاکستر ہوگیا۔
دریں اثنا پولیس نے آتشزدگی کے تینوں واردات کے سلسلے میں کیسز درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔


بتادیں کہ وادی کشمیر میں موسم سرما کے دوران آگ کی وارداتوں میں اضافہ درج ہو رہا ہے۔متعلقہ حکام کا ماننا ہے کہ سردیوں سے بچنے کے لئے گرمی کے الیکٹرک آلات جیسے روم ہیٹروں کا زیادہ استعمال آگ لگنے کی بنیادی وجوہات میں سے ہیں۔


یو این آئ:ادارے نے اس نیوز سٹوری کی صرف سرخی ایڈٹ کی ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img