ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
23.7 C
Srinagar

شمالی کشمیر کے ٹنگڈار سیکٹر میں کراس ایل او سی گولہ باری

  سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جمعہ کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی افوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ ضلع کپوارہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری شروع کر دی۔
انہوں نے بتایا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی اہلکار حملے” بھر پور “جواب دے رہے ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img