مزید8افراد متاثر ،تعداد278

مزید8افراد متاثر ،تعداد278

جموں/حکومت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے 08نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںاور ان میں دو کا تعلق جموں صوبے سے اور 6کا تعلق کشمیر صوبے سے ہیںاوراس طرح جموںوکشمیر میں مثبت معاملات کی تعداد278 تک پہنچ گئی ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے 278 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 244سرگرم معاملات ہیں ۔ 30مریض شفایاب ہوئے اور چار کی موت واقع ہوئی ہے ۔ صحتیات ہوئے کل مریضوں میں سے 14کا تعلق کشمیر صوبے ہےں اور انہیں آج سی ڈی ہسپتال سری نگر اور سکمز صورہ سے رخصت کیا گیا۔ علاوہ ازیں اب تک 55,498افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 7760 اَفراد کو ہوم کورنٹین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے کورنٹین مراکز بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ365 اَفراد کو ہسپتال کورنٹین میں رکھا گیا ہے۔244کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 30,952 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق16,173اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق 14اپریل 2020ءکی شام تک 4,341 نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔بلیٹن کے مطابق ضلع سری نگر میں اب تک کورونا وائر س کے 73 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 62 سرگرم معاملات ہیں ۔10 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔اُدھر بانڈی پورہ میں اب تک 53 مثبت معاملات سامنے آئے ہی جن میں سے 44 سرگرم معاملات ہیں ، 8 مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 40 ہوئی ہیں جن میں سے 39سرگرم معاملات ہیں اور ایک مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔اِدھر بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 11ہوئی ہیںجن میں سے 9سرگرم ہیں اور دو صحتیاب ہوئے ہیں ۔پلوامہ ضلع میں کووِڈ ۔19کے تین معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے دو سرگرم ہیں اور ایک صحتیاب ہوا ہے ۔ضلع شوپیان میں 14 مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجبکہ کپواڑہ میں 23مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں اور سبھی کے سبھی سرگرم معاملات ہیں ۔ اسی طرح گاندربل اور کولگام میں بالترتیب 5اور 5 مثبت معاملات پائے گئے ہیںاور اننت ناگ میں ایک مثبت معاملہ سامنے آیا ہے۔اسی طرح جموں میں وائر س کے 23مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں 20سرگرم ہیں اور تین شفایاب ہوئے ہیں۔اودھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 19 ہوئی ہےں جن میں سے 14معاملات سرگرم ہیں۔ چار صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔دریں اثنا¿ راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک تین مریض پائے گئے ہیں جن میں دو سرگرم ہیں اور ایک صحتیاب ہوا ہے جبکہ سانبہ میں 04 مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے اور یہ سب سرگرم معاملات ہیں اور کشتواڑ میں سامنے آیا ایک معاملہ پوری طرح سے صحتیاب ہوا ہے۔بلیٹن میںکہا گیاہے کہ یہ ترتیب اُن ضلعوں کی ہے جہاں سے مریضوں کا پتہ لگا ہے یا جہاں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر ہے۔وزیر اعظم کے قوم سے خطاب کو اُجاگر کرتے ہوئے جس میں انہوں نے لوگوں سے سات چیزوں کا تعاون طلب کیا ہے کو اجاگر کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کووِڈ۔19کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے اِن چیزوں پر عمل کریں۔بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ گھروں میں موجود بزرگ افراد خاص طور سے کئی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا خاص خیال رکھا جانا چاہیئے اور ہمیں احتیاط سے کام لے کر اُنہیں نوول کورونا وائرس سے محفوظ رکھنا چاہیئے ۔وزیر اعظم کے دوسرے نکتے میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاون اور سماجی دوری کی لکشمن ریکھا پر سختی سے عمل کی جانی چاہیئے ۔گھروں میں تیار کئے گئے ماسک کا استعمال کیا جانا چاہیئے ۔ قوت مدافعت میں اضافہ کرنے کے لئے آیوش وزارت کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات پر عمل کی جانی چاہیئے ۔ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ گرم پانی کڑھا لگاتار پینا چاہیئے ۔کورونا وائرس کو روکنے کے لئے آروگیا سیتو موبائل ایپ ڈاون کیا جانا چاہیئے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دی جانی چاہیئے ۔اپنے نزدیک غریب کنبوں کا بھی خاص خیال رکھا جانا چاہیئے ۔ خاص طور سے ان کی غذائی ضروریات پورا کیاجانا چاہیئے ۔ آپ کے کاروبار یا صنعت میں کام کرنے والے لوگوں کے تئیں ہمدردی کا اظہار کیا جانا چاہیے اور کسی بھی صورت میں انہیں روزگار سے محروم نہیں کیا جانا چاہیئے ۔ کورونا وائرس سے لڑنے والے ڈاکٹروں اور نرسوں ، سینٹیشن ورکروں کے ساتھ ساتھ پولیس فورس کا بھی احترام کیا جانا چاہیئے ۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں اور سماجی دُوری کو برقرار رکھیں۔ اُن سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ سفری تفاصیل یا مثبت معاملے کے ساتھ رابطے کو رضاکارانہ طور پر رِپورٹ کریں۔ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 3مئی 2020ءتک لاک ڈاون قوانین پر سختی سے عمل کریں۔عوام کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور ہسپتالوں کا دورہ نہ کریں اور بخار، کھانسی یا سانس لینے میں مشکل آنے کی صورت میں ہی طبی صلاح لیں ۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے ہیلپ لائین نمبرات پر صلاح و مشورہ کے لئے رابطہ قائم کریں۔دریں اثنا لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اپنی دہلیز پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروائرس سے متعلق جانکاری ان نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔ذاتی صفائی ستھرائی کے حوالے سے ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بار بار صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں اور کھانسی چھینکتے وقت اپنا منھ ڈھانپ لیں۔لوگوں سے کہا کیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں۔ لوگوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ سرکار کی جانب سے فراہم کی جانے والی جانکاری پر ہی بھروسہ کریں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نہ افواہیں پھیلائیں اور نہ اُن پر کان دھریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.