منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.2 C
Srinagar

ہندوستان میں 11ویں موت,ملک بھر میں متاثرین کی تعداد 590 تک جا پہنچی

سرینگر25،مارچ/کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری رہنے کے بیچ اتر پردیش اور گجرات میں کووڈ ۔19کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد590تک جا پہنچی ۔ادھر تامل ناڈو میں ایک مریض کی موت ہوئی ہے جسکے ساتھ ہی ملک میں اس قاتل وائرس کی مرنے والے افراد کی تعداد11ہوگئی ہے ۔کشمیر نیوز سروس مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق پورے دنیا کو اپنی گرفت میں لینے والے کورونا وائرس کے خلاف جہاں عالمگیر جنگ شروع ہوگئی ہے ۔ملک میں 21روزہ لاک ڈاﺅن شروع ہوگیا ،جس دوران مہاراشٹر سے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ وہاں15 مریض ٹھیک ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو پورے ملک میں اب تک تقریباً 40 لوگ ٹھیک ہو کر گھر بھیجے جا چکے ہیں۔کورونا وائرس سے جنگ کے لیے پورا ہندوستان آج سے 21 دنوں کے لاک ڈاو¿ن پر ہے اور اس درمیان تمل ناڈو کے مدورائی سے ایک موت کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ کورونا متاثر مریض کی اس موت کے ساتھ ہی ہندوستان میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ متاثرین کی تعداد میں بھی لگاتار اضافہ ہو رہا ہے اور اس وقت یہ تعداد590 ہے کیونکہ بدھ کو اتر پردیش اور گجرات سے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ مدورائی میں ہوئی موت کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ مریض 54 سال کا تھا اور وہ ڈاکٹروں کی سخت نگرانی میں تھا۔تمل ناڈو کے وزیر صحت ،سی وجے بھاسکر نے اس موت سے متعلق ٹوئٹ کر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ہماری پوری کوشش کے باوجود ایم ڈی یو، راجہ جی اسپتال میں کووِڈ۔19 سے متاثر مریض کی موت ہو گئی۔ اسے پھیپھڑوں، بے قابو ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کی بیماری تھی‘۔قابل ذکر ہے کہ وزارت صحت کی ویب سائٹ کے مطابق مہاراشٹر میں اب تک 112، دہلی میں 30، یو پی میں36، گجرات میں 38، کیرالہ میں 105، پنجاب میں 29، راجستھان میں 32، ہماچل پردیش میں3، مغربی بنگال میں 9،جموں وکشمیر میں4،لداخ میں13 معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس درمیان ملک کے اہم ہیلتھ ریسرچ آرگنائزیشن آئی سی ایم آر نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سوشل ڈسٹنسنگ (سماجی دوری) کو ضروری قرار دیا ہے۔ آئی سی ایم آر نے کہا ہے کہ سوشل ڈسٹنسنگ بنانے کے مشورہ پر سختی سے عمل کیا جائے تو کورونا وائرس وبا سے نمٹا جا سکتا ہے۔ آئی سی ایم آر کے مطابق ایسا کرنے سے کل ممکنہ معاملوں کی تعداد 60 فیصد تک کم ہو جائے گی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img