جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
10.6 C
Srinagar

انکم ٹیکس ادائیگی میں30جون تک توسیع

سود کی شرح12فیصد سے کم کرکے9فیصد// وزیر خزانہ

سرینگر/25مارچ /مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کو اعلان کیا کہ انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی تاریخ میں3ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ انکم ٹیکس ریٹرنس کی تاریخ 31مارچ تھی جس سے کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاﺅن ہونے کے نتیجے میں30جون2020تک بڑا دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بقایاجات رقومات کی ادائیگی پر سود کی شرح12فیصد سے کم کرکے9فیصد کردی گئی ہے۔ حکومت نے ادھار کارڈ کے ساتھ پین کارڈ کو منسلک کرنے کی تاریخ کو بھی30جون تک بڑا دی ہے۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ اے ٹی ایم کے ذریعے رقومات نکلانے پر جو چارجز لئے جاتے تھے،انہیں منسوخ کردیا گیا ہے،اس کے علاوہ کم از کم رقومات پر جو چارجز لیے جاتے تھے اس کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس ڈیبٹ کارڈ ہونگے وہ کسی بھی بنک سے آئندہ3ماہ تک رقومات نکال سکتے ہیں ان پر کوئی بھی چارج عائد نہیں ہوگا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img