منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
4.8 C
Srinagar

نیپال کے دھن گڑھی میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک، چار زخمی

کاٹھمنڈو ، :  نیپال کے دور دراز مغربی شہر دھن گڑی میں جمعرات کی شام ایک دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق مرنے والا ہندوستانی شہری تھا۔
ضلع کیلالی کے اسسٹنٹ پرنسپل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ موہن راج جوشی نے بتایا کہ شہر کے وسط میں ایک ریستوران کے قریب دھماکہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں زخمی پانچ افراد میں سے ایک شخص کا علاج کے دوران انتقال ہو گیا۔ ہسپتال میں چار دیگر زخمی کا علاج کیا جارہا ہے ۔
دھماکے کے بعد مقامی انتظامیہ نے شہر میں سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ مسٹر جوشی نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ جدید ترین طاقتور دھماکہ خیز آلہ ایک پلاسٹک بیگ میں رکھا گیا تھا جس سے ریستوران کے قریب دھماکہ ہوگیا۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سودیپ گری نے کہا کہ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس نے جائے واردات سے ایک پستول بھی برآمد کی۔
پولیس نے ابتدائی ابتدائی تحقیقات میں پایا ہے کہ اس دھماکہ کے لئے زیر زمین مسلح تنظیم ذمہ دار ہے۔
یو این آئی۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img