اجودھیا: : شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکر نے کہا کہ مرکزمیں برسراقتدار بی جے پی کو مکمل اکثریت حاصل ہے اب وقت آگیا ہے کہ حکومت قانون سازی کر کے رام مندر کی تعمیر کرائے جس کی شیوسینا مکمل حمایت کرے گی۔
مسٹر ٹھاکرے نے اتوار کو اپنے اہل خانہ اور شیوسیان کے 18ا راکین پارلیمان کے ساتھ اجودھیا کا دورہ کیا جس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے متنازعہ زمین کو معاملہ سپریم کورٹ میں زیر غور ہے لیکن اب ملک میں ایک مضبوط حکومت ے جو مندر کی تعمیر کرائی گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی میں ہمت ہے کہ پارلیمنٹ میں قانون بناکر رام مندر کا راستہ صاف کریں۔ شیوسینا قدم سے قدم ملا کر حکومت کے ساتھ ہے۔ شیوسینا نے ہمیشہ سے ہندو توا کی آوازاٹھائی ہے اور بی جے پی بھی ہندوتوا کی بات کرتی ہے۔ جس کا نتیجہ ہے کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں تاریخی جیت درج کیا ہے۔
مسٹر ٹھاکرے نے کہا کہ گذشتہ سال نومبر میں ہم اجودھیا آئے تھے اور یہ وعدہ کیا تھا کہ انتخاب کے بعد ہم آئیں گے اور اس وقت ہم نے کہا تھا کہ پہلے مندر پھر حکومت جس پر آج بھی قائم ہیں کہ قانون بناو اور رام مندر بناؤ۔کل سے لوک سبھا کا اجلاس شروع ہورہا ہے اس لئے شیوسینا کے اراکین پارلیمنٹ رام للا کے درشن و آشیرواد لے کر لوک سبھا اجلاس میں شرکت کریں گے۔
یواین آئی۔





