تہران، : ایران کی وزارت خارجہ نے برطانیہ کے عمان خلیج حادثے میں ایران کے ملوث ہونے کے مبینہ تبصرہ کے بعد برطانیہ کے سفیر کو طلب کر کے احتجاج درج کرایا ہے۔ مقامی میڈیا نے یہ رپورٹ دی۔برطانیہ میں خارجہ دفتر نے جمعہ کو عمان خلیج میں ایران کے سکیورٹی اہلکار وں کی جانب سے تیل ٹینکروں پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ اس سے ایک دن قبل امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپيو نے بھی اسی طرح کا تبصرہ کیا تھا۔ ایران کی وزارت خارجہ نے ہفتہ کو برطانیہ کے تبصرے کی تردید کرتے ہوئے اس کے سفیر کو طلب کر کے احتجاج درج کرایا۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور امریکہ کے پاس عمان خلیج حادثے میں ایران کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ واضح ر ہے کہ عمان کی خلیج میں دو تیل ٹینکروں میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی تھی۔ اس حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں سکا تھا لیکن امریکہ اور برطانیہ نے اس کے لئے ایران پر الزام لگایا تھا۔ روس کے نائب وزیر خارجہ سرغئی ريابكوو نے اس حادثے کی کسی بھی جانچ سے پہلے ایران پر الزام لگانے کی کوششوں پر انتباہ دیا تھا ۔
اسپوتنک ۔





