نئی ٹِہری،: اتراکھنڈ کے ضلع ٹِہری میں محکمہ بجلی کی لاپرواہی کی وجہ سے بجلی کی ٹوٹی ہوئی تار کی زد میں آنے کی وجہ سے ایک گئو سیوک کی موت ہوگئی لیکن دیہی عوام کی کوششوں کی وجہ سے دیگر کئی افراد تار کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع کے پرتاپ نگر تحصیل کے گولانی گاؤں کے باشندے بیر سنگھ سنیچر کو گاؤں کے قریب ایک کلومیٹر دور اوڈاگاڈ میں اپنی گوشالہ میں گائے کی دیکھ ریکھ کے لیے گیا تھا لیکن راستے میں بھَینگا گاؤں سے آنے والی بجلی لائن کی ٹوٹی ہوئی تار کی زد میں آنے کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔
بیرسنگھ شام تک جب گھر نہیں لوٹا تو اہل خانہ نے تلاش شروع کی۔ اس دوران کئی افراد گئوشالہ کی طرف گئے توراستے میں بیر سنگھ انھیں زمین پر گرا ہوا نظر آیا۔ کئی افراد کی جان جا سکتی تھی اگر کوئی بجلی کی ٹوٹی ہوئی تار نہ دیکھتا۔ لوگ سنبھل گئے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے۔ دیہی عوام کا کہنا ہے کہ محکمہ بجلی کی لاپرواہی ہے لہٰذاامدادی رقم ملنی چاہیے۔ کچھ دیہی افراد لاش کے ساتھ مظاہرہ کے نے کی دھمکی بھی دے رہے ہیں۔
یو این آئی،





